ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ دہلی میں 45 رسوئی کے ذریعہ 75 ہزار لوگوں کو کھانا کھلا رہی ہے۔ وہیں ساتھ کھانا بننے سے لے کر کھانے کی تقسیم کرنے تک سماجی دوری اور صفائی ستھرائی کے لیے مکمل احتیاط برتی جارہی ہے۔
دکانوں سے راشن کی اشیاء آنے کے بعد آر ایس ایس کے کارکن خود سامان کے معیار کی جانچ کرتے ہیں۔ تب ہی اسے باورچی خانے میں کھانا پکانے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ کھانا پکنے کے بعد کھانے کو اچھی طرح سے باندھ دیا جاتا ہے پھر رضاکار خود کھانا کھا کر اس کے معیار کی جانچ کرتے ہیں۔جس کے بعد یہ کھانا تقسیم کے لیے بھیجا جاتا ہے۔