ETV Bharat / state

دہلی: ڈاکٹر پر ذہنی مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام - shahdara rape case

دہلی کے شاہدرہ ضلع سے ذہنی طور پر معذور ایک خاتون کے ساتھ ڈاکٹر کے ذریعہ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

rape allegation on doctor with mental patient in shahdara delhi
دہلی: ڈاکٹر پر ذہنی معذور خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 12:34 PM IST

دارالحکومت دہلی میں ایک ڈاکٹر پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ دماغی طور پر معذور 28 سالہ خاتون کو ڈاکٹر نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی دی۔ خاتون نے جب یہ واقعہ اپنے گھر والوں کو بتایا جس کے بعد کرشنا نگر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ فی الوقت ڈاکٹر پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ گذشتہ ایک سال سے ذہنی دباؤ سے گذر رہی ہے۔ اس کا علاج مصطفیٰ آباد سے تعلق رکھنے والا چاند نام کا ڈاکٹر کررہا تھا۔ اس خاتون کا الزام ہے کہ 27 جون کو ملزم ڈاکٹر نے اسے سرکاری ڈاکٹر کو دکھانے کے بہانے سیلم پور ریڈ لائٹ کے پاس بلایا، جہاں سے وہ اسے کانتی نگر کے ایک فلیٹ میں لے گیا۔

خاتون کا الزام ہے کہ اس دوران ڈاکٹر نے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور شیٔ ملاکر اسے پلادیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس کے ساتھ ہی ملزم نے اس بارے میں کسی کو نہیں بتانے کی دھمکی بھی دی۔ وہیں، ڈاکٹر کے چنگل سے چھوٹنے کے بعد متاثرہ خاتون نے ساری بات اپنے گھر والوں کو بتائی اور ایف آئی آر درج کروائی۔

مزید پڑھیں:سُلی ڈیلز کیس: ویمن کمیشن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے ملزم فرار ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.