نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے شماریات و پروگرام راؤ اندرجیت سنگھ کل اعداد و شمار کے دن کی تقریبات کا افتتاح کے ساتھ ہی قومی شماریاتی ایوارڈز کا بھی اعلان کریں گے۔
مرکزی وزارت برائے شماریات و پروگرام نے پیر کو بتایا کہ 29 جون کو یوم شماریات پروگرام کی تقریب نیتی آیوگ کے اشتراک سے آن لائن کیا جائے گا۔ راؤ مہمان خصوصی کے طور پر اس میں شرکت کریں گے۔
قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) کے چیئرمین پروفیسر بمل کمار رائے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیٹکسٹکس کے پروفیسر سنگھ مترا بندیواپادھیائے، اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے چیف شماریات ڈین پیٹرو جینری اور اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
مودی حکومت سات سال سے کسانوں کو کچلنے کاکام کررہی ہے: کانگریس
وزارت نے بتایا کہ یوم شماریات 2021 کا موضوع ’پائیدار ترقیاتی اہداف- 2 (بھوک کا خاتمہ ، خوراک کی حفاظت اور بہتر تغذیہ کا حصول اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر اعداد و شمار کے نظام کو مستحکم کرنے والے ان افراد کے لئے ایوارڈز کا اعلان بھی کیا جائے گا جنہوں نے اس شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔