نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے رن وجے سنگھ لوچو کو دہلی یوتھ کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے۔
یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی نے انہیں یہ ذمہ داری سونپتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کی سربراہی میں یوتھ کانگریس کی دہلی اکائی کو مضبوط کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے محمد شمشاد اور شبھم شرما کو دہلی یوتھ کانگریس کے نائب صدر کی ذمہ داری سونپی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یوتھ کانگریس ان کی قیادت میں مضبوط ہوگی۔