ETV Bharat / state

رام پال کی پیرول عرضی مسترد - پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے فیصلے برقرار

ست لوک آشرم کے سربراہ کی نواسی کی شادی میں شرکت کی تمنا اب ادھوری ہی رہ جائے گی، کیوں کہ سپریم کورٹ نے پیرول سے متعلق عرضی مسترد کردی ہے۔

ست لوک آشرم کے سربراہ کی نواسی کی شادی میں شرکت کی تمنا اب ادھوری ہی رہ جائے گی، کیوں کہ سپریم کورٹ نے پیرول سے متعلق عرضی مسترد کردی ہے

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 10:28 PM IST

ریاست ہریانہ کے ست لوک آشرم کے سربراہ سنت رام پال کی نواسی کی شادی میں شرکت کی تمنا اس وقت ادھوری رہ گئی، جب سپریم کورٹ نے ان کی پیرول کی عرضی مسترد کردی۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے رام پال کی عرضی مسترد کرتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ رام پال نے اپنی نواسی کی 15 جولائی کو روہتک میں ہونے والی شادی میں شرکت کے لیے ایک ہفتہ کی پیرول دیے جانے کا مطالبہ ہائی کورٹ سے کیا تھا، لیکن وہاں سے انہیں کوئی راحت نہیں ملی، حالانکہ ان کے بیٹے ویریندر کو تین ہفتہ کی عبوری راحت دی گئی ہے۔

ست لوک آشرم کے سربراہ کی نواسی کی شادی میں شرکت کی تمنا اب ادھوری ہی رہ جائے گی، کیوں کہ سپریم کورٹ نے پیرول سے متعلق عرضی مسترد کردی ہے
ست لوک آشرم کے سربراہ کی نواسی کی شادی میں شرکت کی تمنا اب ادھوری ہی رہ جائے گی، کیوں کہ سپریم کورٹ نے پیرول سے متعلق عرضی مسترد کردی ہے

رام پال نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں اسی بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ ہائی کورٹ نے ان کے بیٹے کو تو راحت دی، لیکن ان کی عرضی مسترد کردی جو عدم مساوات کا فیصلہ ہے۔

سپریم کورٹ نے عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے مستر کردیا۔

واضح رہے کہ سنت رام پال، ان کے بیٹے اور دیگر تیرہ افراد سنہ 2014 میں حصار میں آشرم میں ہوئے تشدد، قتل اور مجرمانہ سازشوں کے معاملوں میں جیل میں بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.