ETV Bharat / state

ایودھیا تنازعہ: عدالت کے فیصلہ کا احترام ہم آہنگی کی عمدہ مثال - صدر جمہوریہ

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز کہا کہ وطن کے باشندوں نے عدالتی فیصلے کو احترام کے ساتھ قبول کرکے عالمی برادری کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔

Ram Temple in Ayodhya a moment of pride: President Kovind in address on I-Day eve
ایودھیا تنازعہ: عدالت کے فیصلہ کا احترام ہم آہنگی کی عمدہ مثال
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 10:28 PM IST

74 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کا کام 10 دن پہلے شروع کیا گیا ہے اور اس سے ملک کے شہریوں نے فخر محسوس کیا ہے۔ ملک کے باشندوں نے ایک طویل عرصے تک صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور ہمیشہ ملک کے عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رکھا۔

صدرجمہوریہ نے کہاکہ "رام جنم بھومی سے متعلق عدالتی کیس بھی عدالتی عمل کے ذریعہ حل ہوا۔ تمام فریقوں اور باشندوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پورے احترام کے ساتھ قبول کیا اور امن، عدم تشدد، محبت اور ہم آہنگی کے اپنے زندگی کے اقدار کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اس کے لیے میں تمام باشندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی، تو کچھ لوگوں کو خوف تھا کہ جمہوریت کا یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔

کووند نے کہا کہ "لیکن ہم نے ہمیشہ اپنی روایات اور رنگا رنگی کو اپنی طاقت کے طور پر فروغ دیا ہے اور اسی وجہ سے دنیا کی سب سے یہ بڑی جمہوریت آج زندہ ہے۔ ہندوستان کو انسانیت کی بہتری کیلئے قائدانہ کردار ادا کرتے رہنا ہے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.