صدر رام ناتھ کووند نے مغربی بنگال اور اُڈیشہ میں سمندری طوفان امفان کی وجہ سے جان و مال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مسٹر كووند نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'مغربی بنگال اور اُڈیشہ میں سمندری طوفان امفان کی وجہ سے جان و مال کے نقصان سے بہت دکھ ہوا، یہ دوہرے بحران کی صورت حال ہے جب یہ دونوں صوبے اور ملک کا باقی حصہ كووڈ-19 وبا سے جنگ لڑ رہا ہے'۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا ہے، "اس وقت میرے احساسات و خیالات دونوں ریاستوں کے عوام کے ساتھ ہیں۔بنیادی سطح پر متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کےلئے کام کر رہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ صورتحال جلد از جلد معمول کے مطابق بحال ہو جائے۔
این ڈی آر ایف کی ٹیمیں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔
سرکردہ افسران صورتحال کی قریبی نگرانی میں مصروف ہیں اور مغربی بنگال حکومت کے ساتھ قریبی تال میل بنا کر کام کر رہے ہیں۔