ETV Bharat / state

Rakesh Asthana: راکیش استھانہ نے دہلی پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالا

دہلی کے نئے پولیس کمشنر کا چارج سنبھالتے ہی راکیش استھانہ نے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ میں دہلی کو جرائم سے پاک بنانے کا عزم کیا۔

Rakesh Asthana
Rakesh Asthana
author img

By

Published : Jul 29, 2021, 7:24 PM IST

دہلی کے نئے پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد راکیش استھانہ نے جرائم پیشہ افراد سے متعلق سخت پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس جرائم کے خلاف بطور ٹیم کام کرے گی۔ اس کی ترجیحات میں بنیادی طور پر دہلی کو جرائم سے پاک کرنا ہے تاکہ یہاں امن و امان برقرار رہ سکے۔

راکیش استھانہ نے دہلی پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالا

راکیش استھانہ نے کہا کہ دہلی پولیس میں بہت ہی حیرت انگیز قوت ہے۔ اس کی ایک تاریخ ہے۔ دہلی پولیس سب سے بڑے جرم کو حل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دہلی پولیس کی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ عوام کے لیے امن و امان کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد راکیش استھانہ نے دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں دہلی میں جرائم کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنا ایکشن پلان بھی بتایا۔

انہوں نے سینیئر پولیس افسران کو واضح ہدایات دی ہیں کہ جرائم کو کم کرنے کے لیے مجرمین کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ اس کے علاوہ وہ کچھ اور عملی منصوبے بھی تیار کررہے ہیں تاکہ دہلی میں امن و امان کی فضا بہتر بنائی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.