ETV Bharat / state

راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کی راہل گاندھی پر نکتہ چینی

بی جے پی کے سینیئر رہنما راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان راہل گاندھی پرسخت نکتہ چینی کی ہے۔

راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کی راہل گاندھی کی نکتہ چینی

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 12:55 PM IST

لداخ کی وادیٔ گلوان میں چین اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان لڑائی میں زخمی ایک فوجی جوان کے والد کی جانب سے کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کوحب الوطنی کی صلاح دی گئی ہے۔

اس حوالہ سے بی جے پی رکن پارلیمان اور سابق وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بعد راٹھور نے کانگریس پر فوجی کے والد کو دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔

راٹھور نے ہفتہ کے روز دیر رات ٹوئٹ کیا’’ضلع الور کے سپاہی سریندر سنگھ کے والد نے راہل گاندھی کو حب الوطنی کی صلاح کیا دی،راجستھان میں برسراقتدار جماعت کی طرف سے کانگریس انتظامیہ نے اس کے گھر پہنچ اور اس پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

مطلب کہ اب آپ سپاہی کے بوڑھے باپ کو دھمکیاں دے کر سیاست کریں گے۔

اس سے قبل امت شاہ نے کہا تھا کہ گاندھی کو سطحی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے سپاہی کے والد کا ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کیاتھا ، جس میں بہادر فوجی کے والد یہ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستانی فوج ایک مضبوط فوج ہے۔ زخمی فوجی کے والد نے کہا تھا ’’ہندوستانی فوج چین کیا کسی بھی ملک کی فوج کو شکست دے سکتی ہے۔ میں راہل گاندھی سے کہوں گا کہ وہ اس پر سیاست نہ کریں۔ میرا بیٹا فوج میں لڑا ہے اور صحت یاب ہو کر دوبارہ لڑے گا۔‘‘

امیت شاہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ بہادر سپاہی کے والد کی مسٹر راہل گاندھی کو دی گئی صلاح سے واضح ہے کہ ایسے وقت میں جب پورا ملک متحد ہے راہل گاندھی بھی سطحی سیاست سے اوپر اٹھ کر قومی مفاد کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.