ETV Bharat / state

راجیہ سبھا کی کارروائی آٹھ مارچ تک ملتوی - dehli news

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے راجیہ سبھا میں مالی بجٹ پر بحث کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

راجیہ سبھا کی کاروائی آٹھ مارچ تک ملتوی
راجیہ سبھا کی کاروائی آٹھ مارچ تک ملتوی
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 6:30 PM IST

دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے کے اختتام پر آج راجیہ سبھا کی کارروائی آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ پر بحث کا جواب دیے جانے کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی۔

بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 29 جنوری کو صدر کے دونوں ایوانوں میں تقریر کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ دوسرا مرحلہ آٹھ مارچ سے آٹھ اپریل تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:

چین مسئلہ پر وزیر دفاع نے ملک کو گمراہ کیا: کانگریس

نائیڈو نے کہا کہ 'اس دوران 11 نشستیں ہوئیں اور صدر کی تقریر پر بحث کے ساتھ ساتھ عام بجٹ پر بھی بحث ہوئی۔ ایوان نے اس دوران تین اہم بل بھی پاس کیے۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد سمیت چار اراکین کو ان کی مدت کار مکمل ہونے پر الوداعیہ بھی دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.