ETV Bharat / state

راجیہ سبھا میں غیرملکی چندہ ریگولیشن (ترمیمی) بل منظور

اپوزیشن کے اعتراضات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر مرکزی حکومت نے غیر ملکی چندہ (ریگولیشن) ترمیمی بل 2020 کو آج راجیہ سبھا میں منظور کرالیا۔

Rajya Sabha passes Foreign Contribution Amendment Bill
راجیہ سبھا میں غیرملکی چندہ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2020 منظور
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 12:01 PM IST

غیرملکی چندہ ریگولیشن (ترمیمی) بل2020 کو راجیہ سبھا سے منظوری مل گئی ہے۔

مودی حکومت نے اس بل پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کسی مذہب یا فرقے کے خلاف نہیں ہے بلکہ قومی اور داخلی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے بل میں ترمیم کی گئی ہے جس سے غیر ملکی چندہ کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

حکومت نے آج کہا ہے کہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) میں غیر ملکی چندہ کی رقم کے استعمال سے متعلق قانون میں ترمیم کا بل کسی بھی مذہب یا طبقہ کے خلاف نہيں ہے۔

قبل ازیں وزیر مملکت برائے امور داخلہ نیتانند رائے نے لوک سبھا میں غیر ملکی چندہ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2020 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ترمیم غیر سرکاری تنظیموں کے کام کو روکنے یا کسی مذہب یا برادری کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں لائی گئی ہے۔ یہ قومی اور داخلی سلامتی کا قانون ہے‘۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام تجاویز کو مسترد کردیا تھا جبکہ بل کو صوتی ووٹ کے ذریعہ منظور کرالیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.