ETV Bharat / state

راجیہ سبھا نے ابھیجیت بنرجی کو مبارکباد دی

راجیہ سبھا نے نوبل انعام یافتہ ہندوستانی نژادماہراقصادیات ابھیجت بنرجی کوان کے تاریخی کارنامے پرمبارکبادپیش کیاہے

author img

By

Published : Nov 19, 2019, 3:17 PM IST

راجیہ سبھا نے ابھیجیت بنرجی کو مبارکباد دی

راجیہ سبھا نے منگل کے روز سال 2019 کے نوبل انعام یافتہ ہندوستانی نژاد ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے ہندوستانیوں کی عزت اور وقار بڑھاہے۔

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈونے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرنے کے بعد ایوان میں کہا کہ یہ ایوان مسٹر بنرجی کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتا ہے اور ان کو اس کی مبارک باد دیتا ہے ۔ اراکین پارلیمنٹ نے میز تھپتھپاكر اس کا خیر مقدم کیا ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ مسٹر بنرجی کی اس کامیابی سے ہر ہندوستانی فخر محسوس کرتا ہے ۔ یہ ایوان ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہے۔

مسٹر بنرجی ایک نامور ہندوستانی امریکی ماہر معاشیات ہیں ۔ انہیں ان کی اہلیہ ایستھر ڈفلو اور مائیکل کریمر کے ساتھ مشترکہ طور پر سنہ 2019 کا معاشیات کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا ۔ وہ میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اقتصادیات کے پروفیسر ہیں ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.