چیئرمین نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویزات ایوان کے ٹیبل پر رکھوائے اور مارشلس کی نئی ڈریس پر غور کرنے کے لئے ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں اس سیشن سے مارشلس کی نئی ڈریس کا انتظام کیا گیا ہے جس پر کئی اراکین پارلیمنٹ اور معاشرے کے معزز ین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔
ان کو مدنظر رکھتے ہوئے راجیہ سبھا سیکرٹریٹ کو مارشلس کی نئی ڈریس پر غور و خوص کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ راجیہ سبھا میں موجودہ سیشن سے مارشلس کی نئی ڈریس کا انتظام کیا گیا ہے ۔