راجیہ سبھا کو آج دو بار ملتوی کرنا پڑا، جب کانگریس، ترنمول کانگریس اور ٹی ایم سی کی طرف سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز بلند کی گئی۔
حزب اختلاف کے رہنماؤں کی طرف سے خوب ہنگامہ کیا گیا جس کے بعد راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین نارائن سنگھ نے کہا کہ 'وہ بات چیت کو آگے نہیں بڑھا سکتے ہیں، جس کے بعد دوپہر دو بجے تک کاروائی ملتوی کر دی گئی۔'
حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ 'وہ اس مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں، ہاؤس میں رُول 267 کے تحت بحث اور بات چیت کی جا سکتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیے
کانگریس نے تحریک التواء کا نوٹس دیا
جامعہ فائرنگ: پولیس نے مقدمہ درج کیا
غلام نبی آزاد نے کہا 'بات چیت اور بحث و مباحثے کا حق ہونا چاہیے، آج بی جی پی کی حکومت میں ملک بھر میں لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے'۔
اس سے پہلے حزب اختلاف کی طرف سے راجیہ سبھا کی تحریک کو ملتوی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، جسے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ملتوی کر دیا تھا۔ نائیڈو نے کہا تھا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کو دونوں ایوان میں مسائل کو اجاگر کرنے کا پورا موقعہ دیا جائے گا۔
ایوان میں ایم وینکیا نائڈو نے ایم سی میری کوم کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا 'میری کوم ملک کی پہلی ترجمان ہیں، جنہیں پدم وِبھوشن سے نوازا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
ترکی فوجیں شام کے شمال مغرب میں داخل
سبریمالا مندر مقدمہ: نو رکنی بینچ سماعت کرے گی