راجیہ سبھا میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رکن پارلیمان نے اپنے معاملات اٹھائے۔ اس دوران اپوزیشن کے چند ارکان پارلیمنٹ کھڑے ہوکر ہنگامہ کرنے لگے۔
سی پی آئی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ بنوئے ویسوان نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے معاملے پر رول 267 کے تحت ایوان بالا میں بزنس نوٹس کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین وینکیا نائیڈو نے 267 کے تحت بزنس معطل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد راجیہ سبھا کو 2 بجے تک ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔