دارالحکومت دہلی میں کورونا کے کم ہونے کی بات بھلے ہی کی جا رہی ہے، لیکن مغربی دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کنٹینمینٹ زون میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اب راجوری اور کیرتی نگر علاقوں میں 14 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق کے بعد ان علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور شہری دفاع کی ٹیمیں روزانہ نئے علاقے کو سیل کر رہی ہیں۔ اب ایک طرف راجوری گارڈن کے وی بلاک میں 10 مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔ تو وہیں کیرتی نگر میں 4 افراد کورونا مثبت پائے گئے۔ راجوری گارڈن میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کیرتی نگر اور راجوری گارڈن کے علاقوں کو سیل کردیا ہے۔ اب یہ علاقے اگلے 28 دن کے لئے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ یہاں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت نہیں ہوگی اور جس کی بھی ضرورت ہو وہ سول ڈفینس کے لوگوں سے مدد لے سکیں گے۔
اسی کے ساتھ ہی مغربی دہلی میں تیزی سے نیا کنٹینمنٹ زون بنائے جانے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لیکن ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں، بلکہم محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔