حکومت نے کابینہ کی آٹھ کمیٹیوں کو تشکیل دیتے ہوئے سنگھ کو سکیورٹی امور اور معاشی امور کی کمیٹی کا رکن بنایا تھا جبکہ انھیں چھ دیگر کمیٹیوں سے باہر رکھا گیا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو تمام آٹھوں کمیٹیوں میں رکھا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو تقرری کے امور کی کمیٹی کو چھوڑ کر دیگر سات کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا۔
دیر رات حکومت نے کابینہ کی چار کمیٹیوں، پارلیمانی امور ، سیاسی امور ، سرمایہ کاری اور ترقی اور مزدور ،ہنر کی ترقی کی کمیٹی میں بھی راجناتھ سنگھ کو رکن کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان چاروں کمیٹیوں میں سنگھ کا نام جوڑنے کے علاوہ کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔