نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 1971 کی ہند-پاک جنگ Indo-Pak War 1971 میں فتح کی گولڈن جوبلی کے موقع پر جمعرات کو یہاں انڈین ڈاک کے ذریعہ تیار کردہ ایک خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری Stamps issued on the Golden Jubilee کیا۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہونے والی سال بھر جاری 'گولڈن وکٹری ایئر' کی تقریبات کا اختتام ہوا۔
ہر سال 16 دسمبر کو پاکستان کی مسلح افواج کے ہتھیار ڈالنے اور بھارتی افواج کی فیصلہ کن فتح کی یاد میں 'یوم فتح' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن پاکستان کی ایسٹرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی نے مشرقی سیکٹر میں اپنی فیصلہ کن شکست کو تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کی دستاویزات پر دستخط کیے تھے اور بھارت کی طرف سے مشرقی سیکٹر میں بھارت اور بنگلہ دیش کی افواج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف لیفٹیننٹ جنرل جگجیت سنگھ اروڑہ نے دستخط کئے۔
اس موقع پر ایسٹرن نیول کمانڈ کے فیلڈ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل این کرشنن اور ایئر مارشل ایچ سی دیوان، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی فضائیہ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
سال 1971 میں پاکستانی فوج نے بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر اچانک حملے شروع کر دیے جس کے بعد ہندوپاک جنگ Indo-Pak War چھڑ گئی۔ بھارتی افواج نے مغربی اور مشرقی محاذوں پر زمینی، بحری اور ہوائی بلا اشتعال حملوں کا فوری جواب دیا۔ بھارتی مسلح افواج کی اس کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے مشرقی پاکستان میں ڈھاکہ پر قبضہ کرکے تقریباً 93 ہزار پاکستانی فوجیوں کو ہتھیار ڈلوائے اور ایک نیا آزاد ملک بنگلہ دیش وجود میں آیا۔
یہ تاریخی فتح ہماری مسلح افواج کے کمانڈروں اور جوانوں کی بے مثال ہمت اور بہادری اور اعلیٰ سطح پر مختلف محکموں کی بے مثال منصوبہ بندی، متحرک قیادت اور یکجہتی کا نتیجہ تھی۔ یہ ڈاک ٹکٹ ہمارے سپاہیوں، بحریہ اور فضائیہ کے جوانوں کی ہمت اور استقامت کی نشاندہی کرتا ہے۔
یواین آئی۔