ETV Bharat / state

ہریانہ: راجن راؤ کی کانگریس کارکنان کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 6:04 PM IST

Updated : Jul 4, 2020, 6:38 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں کانگریس نے پارٹی کے اندرونی خلفشار کو دور کرنے کے لیے ریاستی صدر کماری شیلجہ کے سیاسی صلاح کار راجن راؤ نے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی۔

ہریانہ: راجن راؤ کی کانگریس کارکنان کے ساتھ میٹنگ
ہریانہ: راجن راؤ کی کانگریس کارکنان کے ساتھ میٹنگ

ریاستی صدر کماری شیلجہ کے سیاسی صلاح کار راجن راؤ آج نوح پہنچے اور کانگریس کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور بعد میں ہر ایک کارکن سے علاحدہ ملاقات بھی کی۔دلچسپ بات یہ رہی کہ کانگریس کے تینوں اراکین اسمبلی اس میٹنگ سے ندارد رہے۔

سوہنا تاؤڈو سے کانگریس کے امیدوار رہے ڈاکٹر شمس الدین شمش، ہتھین سے امیدوار رہے انجنیئر اسرائیل،یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری ثناء اللہ خان، نے اپنی موجودگی درج کرائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجن راؤ نے کہا کہ تینوں اراکین اسمبلی کس مجبوری کی وجہ سے نہیں آسکے ان سے بات کرکے پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کی طرف سے کانگریس دفتر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جس پر جلد کام شروع ہوگا۔اس دوران ڈاکٹر شمس الدین شمس نے دفتر کی تعمیر میں تعاون کی پیش کش کر دی ہے۔

ایک سوال کے جواب راجن راؤ نے کہا کہ ہریانہ کانگریس کے سابق صدر اشوک تنور کے دور میں جو ہوا، وہ نہیں ہوگا۔کماری شیلجا ایک تجربہ کار اور مضبوط سیاسی رہنما ہیں۔وہ اپنی سیاسی سوجھ بوجھ سے آپسی من مٹاؤ کو دور کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہریانہ میں پنچایتی الیکشن قریب ہیں۔کارکنان کے مطالبے کے مطابق پنچایت سطحی انتخابات میں بھی کانگریس اپنے نشان پر انتخاب لڑاسکتی ہے۔اور بوتھ سطح تک کانگریس کو مظبوط کیا جائے گا۔پارٹی میں ہر ایک کارکن کا احترام کیا جائے گا۔

Last Updated : Jul 4, 2020, 6:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.