ETV Bharat / state

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے امکانات

محکمہ موسمیات نے چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اترپردیش، ہریانہ اور راجستھان کےکچھ حصوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران تیز ہوا کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

monsoon
author img

By

Published : Jul 2, 2019, 8:43 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق بہار اور جھارکھنڈ کے الگ الگ حصوں میں کڑکتی بجلی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کوکن، گوا، چھتیس گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

مغربی مدھیہ پردیش کے چھ مقامات پر بہت تیز اور وسطی مہاراشٹر، جنوبی گجرات اور اڑیسہ کے الگ الگ مقامات پر بہت تیز بارش ہو سکتی ہے۔

اتراکھنڈ، مشرقی اترپردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، سوراشٹر،کچھ،ساحلی آندھرا پردیش، ساحلی اور شمالی کرناٹک، اروناچل پردیش،آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور تلنگانہ کے کچھ حصوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

جنوب مغربی اور مغربی وسطی بحیرہ عرب کے ساتھ ساحلی گجرات، شمال جنوب مغرب اور وسطی بنگال کے خلیج اور اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں 40 سے 50کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔

شمالی ساحلی مہاراشٹر میں موسم ٹھیک نہیں رہنے کا اندازہ ہے۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں کے سمندر میں نہیں جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.