کورونا وبا کم ہونے کے درمیان ریلوے نے فیصلہ لیتے ہوئے رد کی ہوئیں ٹرینوں کو چلانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
شمال ریلوے نے ایسی 66 ٹرینوں کی لسٹ جاری کی ہے جو دہلی اور آس پاس کے علاقوں سے چلتی ہیں۔ اس میں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور بہار جیسی ریاستوں تک جانے والی گاڑیاں شامل ہیں۔
شمالی ریلوے کے عوامی رابطہ افسر دیپک کمار نے بتایا کہ ریل مسافروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں کو پھر سے شروع کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں جب کورونا کی دوسری لہر تھی، اس وقت ٹرینوں کو کم کیا گیا تھا، حالانکہ اب مسافروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے شروع کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: راہل نے ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کی
بتایا گیا ہے کہ 66 گاڑیوں کی لسٹ ریلوے نے جاری کی ہیں۔ ان میں بہت ساری گاڑیوں کو دو جولائی سے شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ بہت ساری ٹرینوں کو جلد شروع کیا جائے گا۔