ETV Bharat / state

ریلوے ملازمین نے ملکی سطح پر یوم سیاہ منایا

آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن (اے آئی آر ایف) کی کال پر حکومت کے، ملازم مخالف رویے کے خلاف ریلوے ملازمین نے ملکی سطح پر یوم سیاہ منایا۔

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:41 PM IST

ریلوے ملازمین
ریلوے ملازمین

ریلوے ملازمین نے ملکی سطح پر یوم سیاہ منا کر حکومت سے مہنگائی بھتہ فوراً ادا کرنے، مزدور قوانین میں اصلاح پر روک، نجکاری اِن کارپوریشن پر روک، تمام اہلکاروں کو ترقی کے مواقع دیے جانے وغیرہ مطالبات کیے۔

اے آئی آر ایف نے سوشل ڈسٹینسِنگ پر عمل درآمد، ماسک اور سینیٹائیزرس کا استعمال کرتے ہوئے یکم جون سے 6 جون تک تمام زون میں ملکی سطح پرعوامی بیداری مہم چلائی تھی۔

اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشر نے کہا کہ 'ریلوے ملازمین کے مہنگائی بھتے کو فریز کرنے، مزدور قوانین میں تبدیلی، پرائیویٹائیزیشن(نجکاری)، ملٹی اسکیلنگ، مزدور اصلاحات کے نام پر اہلکاروں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے۔ جو ریلوے ملازمین 24 گھنٹے کورونا جیسی وبا کے وقت بھی اپنے کام کو پوری ایمانداری اور محنت سے بغیر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کام کر رہے ہیں‘ حکومت نے انہیں شاباشی اور انعام دینے کی بجائے ان کے مہنگائی بھتے کو فریز کر دیا ہے جس کے سبب ملازمین اور تنظیموں میں شدید غصہ ہے۔

مشر نے کہا کہ کورونا وبا کی آڑ میں حکومت مزدور مخالف کام کر رہی ہے۔ یہ حکومت کی غریب مخالف ذہنیت کو آشکار کرتا ہے جس سے ملازمین انجان نہیں ہیں۔ وہ اسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.