راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت بنانا نہیں جانتی، صرف بیچنا ہی جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری سے عوامی مفادات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور کچھ صنعت کار فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بنانا نہیں۔ صرف فروخت کرنا جانتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نے دہلی ممبئی بنگلور اور حیدرآباد ہوائی اڈوں پر اپنی بقیہ حصہ داری فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
حکومت نے پراپرٹی فروخت کر کے ڈھائی لاکھ کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ جس کے تحت حکومت ہوائی اڈوں میں اپنی بقیہ حصہ داری فروخت کرنے پرغور کر رہی ہے۔ یہ ہوائی اڈے پہلے ہی نجی نوعیت کے ہیں۔