ETV Bharat / state

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اسپتال میں راہل نے کی ملاقات - पूर्व प्रधानमंत्री मनमोहन सिंह की तबीयत स्थिर बताई जा रही है।

ڈاکٹر سنگھ اس سال اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور تب بھی انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے اس سال 4 مارچ اور 3 اپریل کو کووڈ ٹیکہ لگوایا تھا۔ سال 2009 میں ایمس میں ہی ان کے دل کا آپریشن کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اسپتال میں راہل نے کی ملاقات
Rahul meets former Prime Minister Manmohan Singh at hospital
author img

By

Published : Oct 15, 2021, 6:54 AM IST

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صحت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ بخار، سانس لینے میں دشواری اور سینے میں جکڑن کی شکایت کی وجہ سے انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ سے مل کر ان کی خیروعافیت دریافت کرنے کے لئے جمعرات کو وزیر صحت منسکھ مانڈویہ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایمس گئے۔ مسٹرمانڈیہ صبح ایمس گئے اور وہاں منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔ بعد میں انہوں نے ان کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کی۔ مسٹر مانڈویہ نے 89 سالہ ڈاکٹر سنگھ کا علاج کررہے ڈاکٹر سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ مسٹر مانڈویہ نے ڈاکٹر سنگھ سے بھی بات چیت کی۔

وزیراعظم نریندرمودی نے سابق وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ مسٹرمودی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’میں ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں ‘‘۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی ڈاکٹر سنگھ کی خیرو عافیت دریافت کرنے ایمس گئے۔ انہوں نے وہاں ان کی اہلیہ گورشرن کور سے ملاقات کی۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ اس سال اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور تب بھی انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے اس سال 4 مارچ اور 3 اپریل کو کووڈ ٹیکہ لگوایا تھا۔ سال 2009 میں ایمس میں ہی ان کے دل کا آپریشن کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو طبیعت بگڑنے پر بدھ کی شام ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.