راہل گاندھی کی کھیتی بچاؤ یاترا آج ہریانہ میں داخل ہوں گی، ان کی اس ریلی کو دو دن کی جگہ اب ایک دن کردی گئی ہے۔حالانکہ ہریانہ میں ٹریکٹر ریلی کو لےکر کافی بیان بازیاں ہوئی تھیں۔
کچھ شرائط کے ساتھ راہل گاندھی کو پروگرام کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد دورے کو کم کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے راہل گاندھی کے دو روزہ دورے کے لیے کورو شیتر اور کرنال 2 اضلاع میں پروگرام کرنے کی اجازت دی ہے، اس سے قبل 3 اضلاع میں پروگرام کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔لیکن پانی پت اور کرنال کا پروگرام کانگریس کی جانب سے پہلے ہی ٹال دیا گیا ہے، کانگریس نے اپنے پروگرام تبدیل کردیا گیا ہے، اب راہل گاندھی کا ہریانہ دورہ صرف ایک دن کا ہوگا، ان کی 'کھیتی بچاؤ یاترا' پی ہوا سے شروع ہوکر پیپلی میں ختم ہوں گی۔
ریاستی وزیر داخلہ انل ویج نے کہا کہ راہل گاندھی کے دورے میں 100 سے زائد لوگ اکٹھا نہیں ہوں گے، اگر قوانین پر عمل نہیں کیا گیا تو پروگرام کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
حالانکہ کانگریس کا دعوی ہے کہ وہ ہریانہ میں ان ریلیوں کو کامیاب بناکر دکھائیں گے، لیکن حکومت کی جانب سے لگائی گئی شرط کے بعد ریلی میں امن ومان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔