ETV Bharat / state

Rahul Gandhi visits furniture market اب راہل گاندھی فرنیچر مارکیٹ پہنچ گئے، بھارت جوڑو یاترا جاری ہے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعرات کو اچانک دہلی کے کیرتی نگر میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ پہنچ گئے۔ اس سے قبل راہل گاندھی قلیوں سے ملاقات کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے۔ کانگریس نے راہل گاندھی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 5:55 PM IST

Updated : Sep 28, 2023, 8:17 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعرات کو اچانک کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ پہنچ گئے اور وہاں موجود کاریگروں کے ساتھ کام کیا اور ان سے گفتگو بھی کی۔ کانگریس نے راہل گاندھی کی بڑھئیوں سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔ حال ہی میں راہل گاندھی آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر قلیوں سے ملاقات کی تھی۔ اس کے علاوہ چند روز قبل وہ آزاد پور منڈی میں سبزی فروشوں سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ راہل نے اس سے پہلے ہریانہ کے سونی پت ضلع میں کھیتوں میں دھان لگانے والے کچھ کسانوں سے ملاقات کی تھی اور کچھ خواتین کھیت مزدوروں سے بات چیت کی تھی، جنہیں بعد میں اپنی ماں کی رہائش گاہ پر مدعو بھی کیا تھا۔

  • दिल्ली के कीर्तिनगर स्थित एशिया के सबसे बड़े फर्नीचर मार्केट जाकर आज बढ़ई भाइयों से मुलाकात की।

    ये मेहनती होने के साथ ही कमाल के कलाकार भी हैं - मज़बूती और खुबसूरती तराशने में माहिर!

    काफ़ी बातें हुई, थोड़ा उनके हुनर को जाना और थोड़ा सीखने की कोशिश की। pic.twitter.com/ceNGDWKTR8

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی کے ایکس ہینڈل سے لکھا گیا کہ آج دہلی کے کیرتی نگر میں ایشیا کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ میں بڑھئی بھائیوں سے ملاقات کی۔ یہ لوگ محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ کمال کے فنکار بھی ہیں۔ طاقت اور خوبصورتی کو تراشنے کے ماہر! انھوں نے مزید لکھا کہ ہم نے ان کاریگروں سے بہت سی باتیں کیں اور ان کے ہنر کے بارے میں تھوڑا سا جانا اور تھوڑا سیکھنے کی کوشش کی۔

  • दिल्ली के कीर्तिनगर स्थित एशिया के सबसे बड़े फर्नीचर मार्केट पहुंचे जननायक @RahulGandhi जी।

    वहां उन्होंने बढ़ई भाइयों से मुलाकात कर उनकी समस्याएं सुनीं और उनके हुनर को करीब से जानने और समझने की कोशिश की।

    'भारत जोड़ो यात्रा' जारी है... pic.twitter.com/Pxzn3GZzBP

    — Congress (@INCIndia) September 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ دہلی کی کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ ایشیا کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ ہے۔ یہاں کا فرنیچر یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور پاکستان میں بھی جاتا ہے۔ 80 کی دہائی میں قائم ہونے والی اس مارکیٹ کی بہت سی خصوصیات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں سے لوگ کیرتی نگر مارکیٹ میں فرنیچر خریدنے آتے ہیں۔ یہاں نہ صرف فرنیچر اور آرائشی اشیاء کا شو روم ہے بلکہ اس کا مینوفیکچرنگ یونٹ بھی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں لوگ بڑی تعداد میں ڈیزائن اور ورائٹی حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Sep 28, 2023, 8:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.