ETV Bharat / state

Rahul Gandhi criticizes the central government: راہل گاندھی نے مہنگائی پر مرکز کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتے کے روز مہنگائی پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی چال نے آپ کی محنت سے کمائی ہوئی بچت کو بھی اڑا دیا ہے‘۔ Rahul Gandhi criticizes the central government

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 11:03 PM IST

راہل گاندھی نے مہنگائی پر مرکز کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتے کے روز مہنگائی پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے۔ گاندھی نے خوردہ مہنگائی میں اضافے کو مسئلہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو بینکوں میں جمع کرائے گئے پیسوں پر شرحِ مہنگائی کے مقابلے میں بھی پورا سود نہیں مل رہا ہے۔ Rahul Gandhi targeted the Center on inflation

غور طلب ہے کہ مارچ میں ریٹیل پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر 6.95 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ ریزرو بینک کو اسے دو سے چھ فیصد کی حد میں رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر گاندھی نے ’جن دھن لوٹ یوجنا‘ ہیش ٹیگ سے ایک ٹویٹ میں کہا،’شرحِ مہنگائی: 6.95 فیصد۔ ایف ڈی (ٹرم ڈپازٹ) سود کی شرح: پانچ فیصد۔ بینک کھاتوں میں 15 لاکھ جمع کروانے کے بعد بھول جائیے، وزیر اعظم نریندر مودی کی چال نے آپ کی محنت سے کمائی ہوئی بچت کو بھی اڑا دیا ہے‘۔

ادھر پارٹی کے ترجمان نے حکومت سے مہنگائی پر وائٹ پیپر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مہنگائی کے مسئلے پر کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی کے سوال پر بحث پٹرول، ڈیزل اور گیس پر ہی اٹکی ہوئی ہے، لیکن 2014 سے اب تک عام ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ Rahul Gandhi targeted the Center on inflation

مزید پڑھیں:

اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں آٹا، چائے کی پتی، سبزیوں اور دودھ جیسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آٹھ سالوں کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں شامل 299 اشیاء میں سے 232 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات سے زیادہ ہوا ہے۔ گذشتہ دو سالوں میں گھر چلانے کی لاگت میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یو این آئی،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.