ETV Bharat / state

اب ہر یانہ میں راہل گاندھی کے داخلہ پر روک - انل وج راہل گاندھی کی ٹرکیٹر ریلی نہیں ہونے دیں گے

راہل گاندھی آج زرعی قوانین کے خلاف پنجاب کے شہر موگا میں ٹریکٹر ریلی کی قیادت کرنے جارہے ہیں، لیکن ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کا کہنا ہے کہ وہ راہل گاندھی کی ٹریکٹر ریلی کو ریاست میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

ہر یانہ میں راہل گاندھی کو 'کھیتی بچاؤ' ریلی کی اجازت نہیں

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 1:04 PM IST

راہل گاندھی آج زرعی قوانین کے خلاف پنجاب کے شہر موگا میں ٹریکٹر ریلی کی قیادت کرنے جارہے ہیں۔ وہ خود ہی ٹریکٹر چلائیں گے۔ راہل گاندھی کی ٹریکٹر ریلی ہریانہ میں اختتام پذیر ہوگی۔ وہ کروکشیتر میں ہی رہنا چاہتے ہیں ، لیکن ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کا کہنا ہے کہ وہ راہل گاندھی کی ٹریکٹر ریلی کو ریاست میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

ہریانہ کے سابق وزیر زراعت اور ریاستی بی جے پی صدر او پی دھنکھر نے کہا ہے کہ اگر راہل گاندھی ریاست میں ٹریکٹر ریلی نکالنا چاہتے ہیں تو وہ رابرٹ واڈرا کو بھی ساتھ لائیں۔

وہیں شرومنی اکالی دل نے راہل گاندھی سے دو سوال پوچھے ہیں۔ پہلا، جب لوک سبھا میں زراعت سے متعلق تین بل پیش کیے جارہے تھے، تو وہ غیر حاضر کیوں تھے؟

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس کیس: ایس آئی ٹی کی ٹیم متاثرہ کے گھر پہنچی

دوسرا سوال، کانگریس نے اپنے منشور میں روایتی زرعی پیداواری مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) سے ہٹ جانے کی بات کیوں کی؟

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی آج پنجاب کے ضلع موگا سے 'کھیتی بچاؤ' مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ اس تین روزہ مہم کی قیادت پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کریں گے۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی خود ٹریکٹر چلائیں گے اور گاؤں کے کسانوں سے ملیں گے۔

اس ٹریکٹر ریلی میں تقریباً تین ہزار کسان حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب کے تین روزہ دورے کے پہلے دن راہل گاندھی ضلع موگا میں ہوں گے۔ گاؤں لاپون اور چکر گاؤں کے کسان راہل کا استقبال کریں گے۔ گاؤں مانوکے میں ایک اور استقبالیہ پروگرام منعقد ہوگا۔ اس مہم کا اختتام لدھیانہ کے جٹ پورہ میں ایک اور جلسہ عام کے ساتھ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.