ETV Bharat / state

'مودی اور شاہ ملک کی آواز نہیں دبا سکتے' - CAA

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 'وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نفرت پھیلا کر اور ملک کو تقسیم کرنے کی سیاست کرکے لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کانگریس ان کی تقسیم کرنے والی پالیسیوں کا مضبوطی سے مقابلہ کرے گی اور ملک کی آواز کو دبنے نہیں دے گی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 10:50 PM IST

راہل گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر پانچ گھنٹوں تک چلنے والی ستیہ گرہ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی اور امت شاہ نفرت کی سیاست کرکے ملک کو بانٹنے کا کام کر رہے ہیں، طلبا، نوجوانوں، کاروباریوں سب کی آواز كو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ کانگریس اس ملک کے سبھی طبقات کی آواز اور بھارت کی روح ہے، وہ کسی کی آواز دبنے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو معیشت کو پٹری پر لانے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا نہیں آتا لیکن بھارت کو کس طرح کمزور کیا جانا ہے یہ کام انہیں بخوبی آتا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، ویڈیو

راہل نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کو کس طرح تقسیم کیا جائے، کس طرح توڑا جائے، یہ آپ کی پارٹی نے آپ کو سکھایا ہے، اس کام میں آپ پہلے نمبر پر ہیں، پورا ملک سمجھ گیا ہیں کہ مودی کو صرف نفرت پھیلانا آتا ہے لیکن بھارت کی آواز آپ کو ملک تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی، ملک کے جس آئین کو بابا صاحب راؤ امبیڈکر نے بنایا ہے اس میں سبھی مذاہب کے لوگوں کی آواز ہے اور اسے کوئی دبا نہیں سکتا۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ 'ملک کے دشمنوں نے ملک کی ترقی کی آواز کو دبانے کی بھر پور کوشش کی، دشمنوں نے ہماری ترقی روکنے، معیشت کو تباہ کرنے اور ترقی میں رخنہ ڈالنے کی پوری کوشش کی لیکن ملک کی اس آواز نے ان کا جم کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'عجیب بات ہے کہ جو کام ملک کے دشمنوں نے نہیں کیا، وہ کام نریندر مودی کر رہے ہیں، وہ عدلیہ پر دباؤ ڈالتے ہیں، طلبا، صحافیوں، چھوٹے كاروباريوں کو دباتے اور ڈراتے ہیں اور ملک کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ 'کانگریس صرف ایک سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ملک کی آواز ہے، حکومت کی تقسیم کرنے والی پالیسیوں کے خلاف یہ آواز کانگریس کی نہیں بلکہ یہ بھارت ماتا (مادر وطن) کی آواز ہے،امت شاہ اور نریندر مودی کو سمجھ لینا چاہیے کہ اگر آپ بھارت ماتا کی آواز دبانے کی کوشش کریں گے تو بھارت ماتا آپ کو زبردست جواب دے گی۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جہاں تک کپڑوں کی بات ہے تو پورا ملک آپ کو پہنچانتا ہے، دو کروڑ روپے کا سوٹ کسی اور نے نہیں بلکہ آپ نے ہی پہنا تھا، واضح رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ روز کہا تھا شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے کپڑے دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کون لوگ ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ 'آپ نے ملک کی معیشت كو تباہ کر دیا، جی ڈی پی گھٹ گئی ہے، معیشت پٹری پر نہیں لا پا رہے ہیں اسی نفرت پھیلا کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مودی کو نفرت کی سیاست سے باہر آکر ملک کی عوام کو بتانا چاہیے کہ آپ نے کیا کام کیا ہے، آپ کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

ستیہ گرہ میں شامل ہونے والے لوگوں کا شکریہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 'اس پلیٹ فارم سے جو آواز ملک کی عوام تک پہنچی ہے اور آئین کے تعارف کو پڑھا گیا ہے وہ عوام کی آواز ہے، اس آواز نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی اور اسی آواز نے انگریزوں کو ملک بدر کیا تھا، اسی آواز نے ملک کو ترقی کا راستہ دکھایا اور اس آواز کے بغیر ملک نہیں رہے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.