'راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا 'بھارت کی عالمی حکمت عملی واضح نہیں ہے، ہماری طاقت اور عزت و وقار کم ہو رہا ہے اور مرکزی حکومت کو پتہ ہی نہیں ہے کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔'
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چاہ بہار ریل پروجیکٹ میں پیسہ دینے میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے ایران نے بھارت کو اس ریل منصوبے سے باہر کر دیا ہے۔