کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمان راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کا کسان زرعی قوانین کو مسترد کرانے کے لیے احتجاج کر رہا ہے۔ اس لیے ہر شہری کو ان سے جڑ کر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ ملک بھر کا کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہا ہے۔ کسانوں کی حمایت کر رہا ہے، اس لیے سب کو مل کر ان کی اس تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دینا چاہئے اور ان کی آواز بلند کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کسانوں کے مابین آٹھویں دور کی میٹنگ جاری
انہوں نے کہا کہ 'پُرامن تحریک جمہوریت کا ایک لازمی جزو ہوتا ہے۔ ہمارے کسان بہن بھائی جو تحریک چلا رہے ہیں، اسے پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے۔ آپ بھی ان کی حمایت میں آواز جوڑ کر اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں تاکہ زراعت مخالف قوانین ختم ہوں۔ کسانوں کے لیے بولے بھارت'۔
یو این آئی