راہل گاندھی نےعام انتخابات 2019 کے لیےکانگریس کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے دوران زبردست بدعنوانی ہوئی ہے۔ رفائل سودے میں انہوں نے ملک کے عوام کے پیسے کا غبن کیا ہے اور اس پیسے کو صنعت کار انل امبانی کو دیا ہے۔
انہوں نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے پاس خارجہ پالیسی ہے ہی نہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ان مسائل پر مودی کو بحث کا چیلنج کرتے ہیں۔
وزیر اعظم کے عہدے کے کانگریس کے امیدوار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے عوام کو کرنا ہے۔ انہیں تو صرف اپنا ہی کام کرنا ہے۔
کیرالہ کے وايناڈ سے الیکشن لڑنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جنوبی بھارت کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، اس لیے ان کے ساتھ یکجہتی دکھانے کے لیےانہوں نے کیرالہ سے انتخاب میں امیدواری کا فیصلہ کیا ہے۔