ETV Bharat / state

ملک کو بی جے پی کے جھوٹ کی قیمت چکانی پڑے گی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) پر جھوٹ کو ادارہ جاتی طور پر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس سازش کی قیمت چکانی پڑے گی۔

Rahul attacks Modi government for institutionalising lies
ملک کو بی جے پی کے جھوٹ کی قیمت چکانی پڑے گی: راہل گاندھی
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 10:51 PM IST

راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے بی جے پی حکومت نے کووڈ۔19 سے ہونے والی اموات اور کووڈ ٹسٹ پر جھوٹ بولا، پھر مجموعی گھریلہ مصنوعات۔ جی ڈی پی پیمائش کا پیمانہ بدلا اور اب چین کے تیئں غلط بیانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’بی جے پی نے جھوٹ کو ادارہ کی شکل دی ہے۔ کووڈ۔19 کے ٹسٹ پر پابندی لگا کر اور اس سے ہونے والی اموات کے بارے میں غلط معلومات دے کر، جی ڈی پی کے لیے ایک نئے حساب کتاب کا طریقہ کار استعمال کرکے اور چینی جارحیت کے مدنظر میڈیا میں خوف کا ماحول بناکر۔

راہل گاندھی نے کہا کہ غلط فہمی جلد ہی دور ہوگی اور ملک کو قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کل بھی مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اس کی پالیسی کا موازنہ سابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم نیولر چیمبرلین سے کیا تھا جو دوسری جنگ عظیم کو روکنے کے لیے اس اعتماد کے ساتھ جرمنی کے تانا شاہ ہٹلر سے ملنے گئے تھے کہ چیکوسلوواکیہ معاملے میں معاہدے کے بعد جرمنی حملہ نہیں کرے گا۔

اس سلسلے میں انہوں نے 30 ستمبر 1938 کو میونخ معاہدے پر دستخط کردیئے لیکن جرمنی نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکم ستمبر 1939 کو پولینڈ پر حملہ کردیا جس کے دو دن بعد چیمبرلین نے جرمنی کے ساتھ جنگ ​​کا اعلان کیا اور دوسری جنگ عظیم کا آغاز ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.