ETV Bharat / state

دہلی: خاتون نے پولیس کی جیپ میں بچے کو جنم دیا

ایس ایچ او کمار کندن کی ہدایت پر حاملہ خاتون کے لئے فوری طور پرپولیس جپسی کا بندوبست کیا گیا۔ جس میں خاتون سمیت اس کے اہل خانہ والوں کو بیٹھا کرہیڈ کانسٹیبل دھرم ویر اور کانسٹیبل کلدیپ انہیں نرسنگ ہوم لے جانے لگے۔ لیکن نرسنگ ہوم تک پہنچنے سے پہلے ہی حاملہ خاتون نے پولیس کی جیپ کے اندر ہی بچے کو جنم دے دیا۔

دہلی: خاتون نے پولیس جپسی میں بچے کو جنم دیا

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 1:43 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں پولیس مسیحا بن کر لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس مجبور لوگوں کو کھانا بھی کھلا رہی ہے۔ وہیں تازہ معاملہ دہلی کے رگھوویر نگر کا ہے، جہاں ہولیس نے ایک حاملہ خاتون کی مدد کی ہے۔

دہلی: خاتون نے پولیس جپسی میں بچے کو جنم دیا
دہلی: خاتون نے پولیس جپسی میں بچے کو جنم دیا

دراصل قومی دارالحکومت کے مغربی دہلی کے علاقے رگھوویر نگر میں ایک خاتون اپنے اہل خانہ کے ساتھ پولیس چوکی میں خاتون کانسٹیبل سمن کو بتاتی ہیں کہ' وہ حاملہ ہے اور لیبر پین ہو رہا ہے، اسپتال جانے کے لئے اسے گاڑی کی ضرورت ہے۔ '

جس کے بعد کانسٹیبل سمن نے فورا ہی معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے معاملے کی جانکاری ایس ایچ او کمار کندن اور ایس آئی پنکج ٹھاکر کو دی۔

ایس ایچ او کمار کندن کی ہدایت پر فوری پولیس جپسی کا بندوبست کیا گیا۔ جس میں خاتون سمیت اس کے اہل خانہ والوں کو بیٹھا کر ہیڈ کانسٹیبل دھرم ویر اور کانسٹیبل کلدیپ انہیں نرسنگ ہوم لے جانے لگے۔لیکن نرسنگ ہوم تک پہنچنے سے پہلے ہی حاملہ خاتون نے پولیس جپسی کے اندر ہی بچے کو جنم دے دیا۔

پولیس نے فوری طور پر اسپتال کے عملے کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ جس کے بعد اسپتال کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور خاتون اور بچے کو طبی امداد کے لئے اسپتال لے گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.