ETV Bharat / state

راج پتھ پر پہلی بار گرجے گا رافیل

یوم جمہوریہ کے موقع پر فرانس سے خریدے گئے پانچویں جنریشن کے جدید ترین لڑاکو طیارہ رافیل پہلی بار راج پتھ پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔

راج پتھ پر پہلی بار گرجے گا رافیل
راج پتھ پر پہلی بار گرجے گا رافیل
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 11:00 PM IST

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا برہماسترا رافیل لڑاکو طیارہ یوم جمہوریہ کے دن راج پتھ پر پہلی بار گرج کر اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔

وہیں فرانس سے خریدے گئے پانچویں جنریشن کے جدید ترین لڑاکو طیارے رافیل کو پہلی بار یوم جمہوریہ پر دو رافیل راج پتھ پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔

اس تعلق سے فضائیہ کے ترجمان نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بار 42 لڑاکو طیارے۔ ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ پریڈ کے دن فلائی پاسٹ میں حصے لیں گے۔ ان میں خاص توجہ کا مرکز رافیل ہوگا جو ورٹیکل چارلی پوزیشن میں پریڈ اور فلائی پاسٹ کا اختتام کرے گا۔

یہ پہلا موقع ہے جب رافیل ایکلویہ فارمیشن میں بھی جگوار اور مگ 29 لڑاکو طیارے کے ساتھ اپنی کرتب بازی کرتا نظر آئے گا۔ فضائیہ نے فرانس سے 36 رافیل طیاوں کا سودا کیا ہے جس میں سے آٹھ طیاروں کی سپلائی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سخوئی لڑاکو طیارے بھی اب اپنے کرتبوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ساتھ ہی دھرو، رودر اور ایم آئی 17 کے ساتھ ساتھ جدید لڑاکو ہیلی کاپٹر اپاچے اور ہیوی ویٹ ہیلی کاپٹر چینک بھی اپنی طاقت اور جوہر دکھائیں گے۔

ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ سی۔17 گولب ماسٹر اور سی۔ 130 جے ہرکیولس بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔

فضائیہ کے مارچنگ دستے میں 100 فضائیہ کے جنگجو رہیں گے جس میں سے چار افسرا ن ہیں۔ اس دستے کی قیادت فلائٹ لیفٹننٹ تانک شرما کریں گے۔ فضائیہ کی جھانکی میں اس بار لڑاکو طیارہ تیجس، سخوئی کے ساتھ ساتھ روہنی رڈار کا مظاہرہ کیا جاجے گا۔

فضائیہ کی پہلی خاتون لڑاکو پائلٹ بھاونا کنٹھ بھی راج پتھ پر نظر آئیں گی۔ جھانکی پر آکاش اور رودرم میزائل کے ساتھ ٹینک مخالف میزائل بھی مظاہرہ کریں گے۔

اس کے علاوہ فضائیہ کا 75 رکنی بینڈ دستہ بھی اپنے سروں سے راج پتھ پر شائقین کو مسحور کریں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.