ETV Bharat / state

کم از کم آمدنی منصوبے پر مرکزی وزیر کا طنز، راہل کا دماغ خاص - مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ

مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے کانگریس کے اس منصوبےکو دھوکہ قرار دیا ہےجس میں پارٹی نے ملک کے ہر غریب خاندان کو کم از کم آمدنی کی گارنٹی دی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ منصوبہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے 'خاص دماغ' کی اپچ ہے۔

کم از کم آمدنی منصوبے پر مرکزی وزیر کا طنز، راہل کا دماغ خاص
author img

By

Published : Mar 27, 2019, 11:03 PM IST

سنگھ نے ریاست بہار کے سمستی پور ضلع کے اجیار پور لوک سبھا حلقے کے بتھوا میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا دماغ خاص ہے اس لئے وہ خاص باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نےکانگریس کی جانب سے ہر غریب خاندان کو کم از کم آمدنی کی گارنٹی کے منصوبے کے تحت 72ہزار روپے سالانہ دینےکے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے عوام کے ساتھ صرف دھوکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اب راہل گاندھی کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

مرکزی وزیر نے کانگریس کو بدعنوانی کی ماں بتایا اور کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے ہی کانگریس صدر راہل گاندھی ،ان کی والدہ سونیا گاندھی سمیت خاندان کے دیگر اراکین آج ضمانت پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے)کی ترقی ہی اہم موضوع ہے یعنی ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘۔

سنگھ نے کہا کہ نریندرمودی ملک کی ضرورت ہیں اور یہ عام آدمی کا جذبہ ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے نریندرمودی کو پھر سے اقتدار میں لانے کی اپیل کی۔مرکزی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ترقی کی کئی مثالیں قائم کی ہیں اور ان تریقیاتی کاموں کا فائدہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کو ضرور ملے گا۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ این ڈی اے حکومت مکمل اکثریت حاصل کرکے ایک بار پھر سے مرکز کے اقتدار پرقابض ہوگی۔

اس موقع پر بی جےپی کے ریاستی جنرل سکریٹری سشیل کمار چودھری،ریاستی سکریٹری جگنناتھ ٹھاکر، بی جےپی کسان مورچہ کے ریاستی وزیر پروفیسر امریندرکمار سنگھ، بی جےپی کے سابق ضلع کونسلر رنجیت نرگنی اور بی جےپی ضلع صدر رام سمرن سنگھ سمیت دیگر لیڈر موجود تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.