رواں برس رابعہ گرلز پبلک اسکول سے اول پوزیشن حاصل کرنے والی والی طالبہ ماہم اسماعیل نے 96.8 فیصد نمبروں کے ساتھ سبھی کو حیران کردیا۔
حالانکہ اسکول میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی لائبہ ممتاز نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 فیصد حاصل کیے۔
لائبہ نے تاریخ کے سبجیکٹ میں 100 فی صد نمبر حاصل کیے وہیں تیسرے پائیدان پر عائشہ شمیم نے 95 فیصد نمبروں کے ساتھ قبضہ جمایا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کامیاب طالبات سے بات کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات سے نوازا۔
بات چیت کے درمیان رابعہ اسکول سے ٹاپ کرنے والی ماہم اسماعیل نےکہا کہ، 'اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں محنت کرنی ہوگی۔'
وہیں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی لائبہ ممتاز کا کہنا تھا کہ، 'وہ مستقبل میں آئی اے ایس افسر بننا چاہتی ہیں تاکہ ملک کے لیے کچھ کر سکیں۔'
اسکول کی 15 طالب علموں نے 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ان میں 50 بچیوں نے سبھی مضامین میں ڈسٹنکشن حاصل کی ہے۔