ETV Bharat / state

Modi-Putin Summit: چوٹی اجلاس میں شرکت کےلیے ولادیمیر پوٹین کی آج دہلی آمد - پوٹین کا بھارت دورہ

روسی صدر ولادیمیر پوٹین 21 ویں ہند۔روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کےلیے آج شام نئی دہلی پہچیں گے۔ چوٹی اجلاس کے دوران بھارت اور روس کے درمیان 10 سے زائد باہمی معاہدوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

چوٹی اجلاس میں شرکت کےلیے ولادیمیر پوٹین کی آج دہلی آمد

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 2:00 PM IST

ہند۔روس چوٹی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور دوطرفہ اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں علاقائی، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

بھارت اور روس کے درمیان 10 سے زائد باہمی معاہدوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس میں کنکٹیویٹی، شپنگ، خلائی، فوجی تکنیکی تعاون، سائنس و ٹکنالوجی، تعلیم اور ثقافت شعبے شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 7.5 لاکھ اے کے۔203 اسالٹ رائفلوں کی فراہمی سے متعلق معاہدہ کی امید کی جارہی ہے۔ گذشتہ ہفتہ مرکز نے اترپردیش کی ایک فیکٹری میں اے کے۔203 رائفلوں کی تیاری کےلیے منظوری دی تھی، جو بھارت اور روسی رائفلز پرائیویٹ لمٹیڈ کے درمیان مشترکہ منصوبہ کے تحت ہے۔

اس کے علاوہ وزارت خارجہ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ دو طرفہ سربراہی اجلاس میں ایس۔400 مزائیل دفاعی نظام کی فراہمی اور دیگر دفاعی معاہدوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Vladimir Putin On India: روس بھارت کے ساتھ کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کے لیے تیار ہے

بھارت اور روس کے وزرائے خارجہ و دفاع کے درمیان بات چیت ہوگی۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء دو طرفہ، علاقائی، بین الاقوامی، سیاسی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2019 میں منعقدہ بھارت-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت کی تھی جبکہ 2020 میں کوویڈ کی وجہ سے سالانہ چوٹی اجلاس منعقد نہیں ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.