ETV Bharat / state

پلوامہ حملے کے ملزم یوسف چوپان کو ضمانت - Additional Sessions Judge Parveen Kumar

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے پلوامہ حملے کے ملزم یوسف چوپان کو ضمانت دے دی ہے۔

پلوامہ حملے کے ملزم یوسف چوپان کو ضمانت
پلوامہ حملے کے ملزم یوسف چوپان کو ضمانت
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 7:33 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:42 PM IST

ایڈیشنل سیشنس جج پروین کمار نے کہا کہ 'این آئی اے چھ ماہ بعد بھی چارج شیٹ داخل نہیں کر سکی۔ عدالت نے یوسف چوپان کو 50 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے یوسف چوپان کو ہدایت دی ہے کہ 'وہ تفتیش میں تعاون کریں گے اور جب بھی ضرورت ہوگی عدالت میں پیش ہونگے۔ عدالت نے یوسف چوپان کو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور گواہوں کو متاثر کرنے سے منع کیا ہے۔

پلوامہ حملے کے ملزم یوسف چوپان کو ضمانت

یوسف کی جانب سے وکیل انکیت کرن نے عدالت کو بتایا کہ 'وہ تقریبا 180 دن سے جیل میں قید ہیں اور قانونی وقت ختم ہونے کے بعد بھی ابھی تک چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔'

فروری 2019 میں پلوامہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کے دستے پر خودکش حملہ آور نے حملہ کیا تھا۔ سی آر پی ایف اسکواڈ میں تقریبا 2500 فوجی تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.