ETV Bharat / state

اہم ادبی موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی کتابوں کی اشاعت

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 10:41 PM IST

ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو اہم ادبی موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی کتابیں شائع کرے گی۔

ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو اہم ادبی موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی کتابیں شائع کرے

قومی دارالحکومت دہلی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو اہم ادبی موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی کتابیں شائع کرنے پر زور دیتے ہوئے قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمدنے کہا کہ کونسل تجارتی نقطہ نظر کے بجائے علمی و ادبی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کتابیں شائع کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے قومی اردو کونسل کے ادبی پینل کی آن لائن میٹنگ میں افتتاحی کلمات میں ان باتوں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے تمام مہمانوں اور شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے نازک حالات کی وجہ سے ہم یہ میٹنگ آن لائن اس لیے کررہے ہیں تاکہ ہماری سرگرمیاں جاری رہیں اور اردو زبان و ادب کے فروغ کا سلسلہ رکنے نہ پائے۔

اس مینگ کی صدارت ڈاکٹر عبدالحق یونیورسٹی،کرنول کے وائس چانسلر پروفیسر مظفرعلی شہمیری نے کی۔

میٹنگ میں گزشتہ میٹنگ کی تجاویز پر تبادلہ خیال کے بعد متعدد اہم شعری کلیات اور ادبی کتابوں کی اشاعت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا اور نئے تحقیقی منصوبوں پربھی غور و خوض ہوا۔

شرکا نے اس بات پر زوردیا کہ عام موضوعات کے بجائے کونسل ایسی کتابوں کی اشاعت پر توجہ دے جو غیر معمولی تحقیقی، ادبی و تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔

شرکا نے یہ بھی کہا کہ نئے پروجیکٹ کے طور پر پامال موضوعات کے بجائے ایسے پروجیکٹز کو منظور کیا جائے جن پر موجودہ دور میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور جنھیں شائع کرنے سے قارئین کو خاطر خواہ فائدہ ہوسکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض ایسے اہم موضوعات ہیں جن پر اِس وقت بھی اردو زبان میں کتابیں یا تو بالکل نہیں ہیں یا بہت کم ہیں، ان موضوعات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اردو زبان کا دامن نئے علوم و فنون سے بھی مالامال ہوسکے۔

میٹنگ کے دوران انجمن ترقی اردو ہند کی طرف سے پیش کردہ ایک تجویز بھی زیرِ بحث آئی کہ انجمن نے اپنے یہاں سے شائع شدہ اٹھارہ ناد ر اور اہم کتابوں کے حقوقِ طباعت کونسل کے نام کرنے کی پیشکش کی ہے، شرکا نے کہا کہ ماہرین کے ذریعے ان کتابوں کا جائزہ لینے کے بعد کونسل ان کتابوں کو ضرور شائع کرے۔

اخیر میں پینل کے چیئر مین پروفیسر مظفر علی شہمیری اور شیخ عقیل احمد نے میٹنگ کے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

اس میٹنگ میں پروفیسر شمیم حنفی، ڈاکٹر نریش، ڈاکٹر قدسیہ قریشی، پروفیسرقاضی حبیب احمد، پروفیسر شبنم حمید، ڈاکٹر خان حسین رضا، پروفیسرمحمد ظفرالدین، ڈاکٹر نکولن کنڈوت ولپل اور کونسل سے ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اکیڈمک) ڈاکٹرمحمد فیروز عالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر)، ڈاکٹر اجمل سعید (اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر) اور محمد انصر(ریسرچ اسسٹنٹ) شریک رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.