ETV Bharat / state

Demolition Drive Cancelled in Shaheen Bagh: شاہین باغ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی پر عوامی ردعمل - SDMC action against illegal encroachments

شاہین باغ میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہونے والی انہدامی کارروائی کے حوالے سے مقامی لوگوں نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'ایس ڈی ایم سی غیرقانونی تجاوزات کو ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے'۔

شاہین باغ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی پر عوامی ردعمل

author img

By

Published : May 5, 2022, 10:05 PM IST

نئی دہلی: شاہین باغ میں جنوبی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہونے والی انہدامی کارروائی کو پولیس فورس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال ملتوی کردی گئی ہے جبکہ دوسرے جگہوں پر کارروائی جاری ہے، ایس ڈی ایم سی کے سینٹرل زون کمشنر راجپال سنگھ نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔

اس پورے معاملے پر مقامی لوگوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ایس ڈی ایم سی غیرقانونی تجاوزات کو ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، سماجی کارکن نثار احمد نے اس حوالے سے کہا کہ علاقے میں غیرقابوبی تجاوزات کے نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور جس نے بھی کچھ غیر قانونی قبضہ کیا تھا، نوٹس ملنے کے بعد اس نے ہٹالیا ہے اس لیے ایس ڈی ایم سی کو یہاں آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وہیں سماجی کارکن تنویر احمد نے بتایا کہ 'شاہین باغ کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے، یہاں غیر قانونی قبضہ کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے، کچھ دکاندار سڑکوں پر دکان لگاکر کام کررہے تھے، نوٹس ملنے کے بعد انہوں نے ہٹا لیا۔ وہیں کونسلر واجد خان کے بھائی نے کہا کہ 'شاہین باغ میں انہدامی کارروائی کے نام پر بی جے پی سیاست کر رہی ہے۔ اگر کوئی غیر قانونی قبضہ کیا ہے تو اسے بالکل ہٹایا جانا چاہیے لیکن اس کے نام پر علاقے کے لوگوں کو خوفزدہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ سڑکیں چوڑی ہوں آمد ورفت میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

وہیں سمیر نام کے ایک نوجوان نے بتایا کہ 'کالندی کنج سے جامعہ نگر تھانہ تک دکانداروں نے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے خلاف ایس ڈی ایم سی کو ایکشن لینا چاہیے تاکہ سڑکیں چوڑی رہے اور لوگوں کو آمد ورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے، لیکن انہدام کے نام پر علاقے کے لوگوں کو خوفزدہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے نوٹس جاری کرکے بتایا ہے کہ 'غیر قانونی تجاوزات کے خلاف 5 مئی سے 13 مئی تک کارروائی جاری رہے گی، جن علاقوں میں انہدامی کارروائی کی جانی ہے ان میں وارڈ 103، 83، 102، 89، 101، 58، 59 اور 98 شامل ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.