دہلی کے مدھو پورہ میں لاک ڈاؤن کے دوران خواتین اور بچوں کی ضروری اشیاء فراہمی پر کم لوگوں کی توجہ رہی ہے۔ لاڈلی فاؤنڈیشن نے مدھو وہار تھانہ کے ایس ایچ او کے ساتھ مل کر اس وبا سے بچنے کے لیے خواتین کو بہت سارے سامان مہیا کرائے۔ جن میں خواتین اور بچوں کے لیے سینیٹائزر اور ساتھ ہی چھوٹے بچوں کو دودھ کے ڈبے دیے۔
مدھو وہار پولیس نے یہ ساری چیزوں کے تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کا بہت خیال رکھا۔ لاک ڈاؤن کے متاثرین کو مدھو وہار پولیس اسٹیشن میں واقع پارک میں فاصلے پر بیٹھایا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں 1 سال تک کے بچوں کے لیے دودھ کے ڈبے اور سینیٹائزر فراہم کیے گئے۔ سینیٹری پیڈ جیسی بہت سی اشیاء لاڈلی فاؤنڈیشن نے فراہم کرائیں۔
مدھو وہار: دودھ کے ڈبوں اور سینیٹائزر کی تقسیم - لاڈلی فاؤنڈیشن
لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں فلاحی اداروں نے لاک ڈاؤن کے متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔