ETV Bharat / state

ایک اور احتجاجی کسان کی موت - زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج آج 20 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ حکومت اور کسان تنظیمیں اپنے اپنے موقف پر بضد ہیں۔

Protesting Punjab farmer dies at Singhu border
سنگھو بارڈر پر ایک اور احتجاجی کسان کی موت
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 5:09 PM IST

دہلی۔ہریانہ شاہراہ پر واقع سنگھو بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ آج یہاں احتجاج میں شامل ایک کسان کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ اوشے ٹاور کے قریب دیگر کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ایک کسان آج مردہ حالت میں پایا گیا۔

موہالی سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ کسان کی شناخت گرمیت سنگھ کے طور کی گئی جن کا آج دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ گرمیت سنگھ کی موت کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا اور اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کیا۔

سنگھو بارڈر پر ایک روز قبل بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک اور احتجاجی کسان کی قلب پر حملہ باعث موت ہوگئی تھی۔ گذشتہ کل سنگھو بارڈر پر جس کسان کی موت ہوئی تھی اس کی شناخت پنجاب کے رہائشی بٹر سنگھ کی حیثیت سے کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ 20 دنوں سے جاری احتجاج کے دوران ابھی تک زائد از 16 کسانوں کی موت ہوئی ہے جن میں تقریباً 11 کسان دل کا دورہ پڑنے کے سبب، 4 کسان سڑک حادثہ میں اور کچھ کسانوں کی شدید سردی کی وجہ سے موت ہوگئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.