ETV Bharat / state

اترپردیش میں جنگل راج کے خلاف احتجاج

کانگریس کا کہنا ہے 'اتر پردیش آج ایک جنگل راج بن گیا ہے جہاں روزانہ قتل ہوتے رہتے ہیں، جرائم عروج پر ہیں لیکن حکومت خاموش بیٹھی ہے'۔

انڈین یوتھ کانگریس
انڈین یوتھ کانگریس
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 7:13 PM IST

انڈین یوتھ کانگریس کے عہدیداروں اور رضاکاروں نے آئی وائی سی کے صدر سرینواس بی وی کی قیادت میں اترپردیش حکومت کے 'جنگل راج' کے خلاف یوپی بھون کے سامنے احتجاج کیا۔

انڈین یوتھ کانگریس

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آئی وائی ایس کے صدر اور متعدد رضاکاروں کو گرفتار کر لیا۔

آئی وائی سی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی پولیس مندر مارگ پولیس اسٹیشن لے گئی جبکہ آئی وائی سی کے صدر مسٹر سرینواس بی وی کو کناٹ پلیس تھانے لے جایا گیا۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کے اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی وائی سی رضاکاروں کی گرفتاری سیاسی ہدایات کی وجہ سے ہوئی اور موجودہ حکومت کی بدنیتی پر مبنی پالیسی کو ثابت کرتی ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے پرامن احتجاج کو روکنا موجودہ حکومت کی روایت بن گئ ہے جبکہ وکاس دبے جیسے لوگ کانپور میں 8 پولیس افسران کو قتل کرنے کی جرآت کرتے ہیں لیکن حکومت اس پر خاموش ہے اور ابھی تک مجرم فرار ہے۔

کانگریس کا مزید کہنا ہے اتر پردیش آج ایک جنگل راج بن گیا ہے جہاں روزانہ قتل ہوتے رہتے ہیں، جرائم عروج پر ہیں لیکن حکومت خاموش بیٹھی ہے۔

آئی وائی سی کے صدر سرینواس بی وی نے کہا یوگی جی ہمیشہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی حکومت میں جرائم صفر ہیں جبکہ وکاس دوبے کے ذریعہ آٹھ پولیس اہلکار ہلاک کر دئے جاتے ہیں۔

اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت قاتلوں اور مجرموں کو سیاسی پناہ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ یوپی ایک سچا جنگل راج بن گیا ہے ، جہاں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.