ETV Bharat / state

محکمہ بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاج - بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

محکمہ بجلی کے ملازمین نے بجلی کی نجکاری کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم ملازمین کی جانب سے کام کا بائیکاٹ اب بھی جاری ہے۔

محکمہ بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 2:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگرھ میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے 'سنیکت سنگھرش کمیٹی' کے زیر اہتمام بجلی کی نجکاری کے خلاف نوئیڈا کے سیکٹر 16 میں چیف انجینیئر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمے کے ملازمین کی جانب سے محکمے کے کام کا بائیکاٹ جاری ہے۔

محکمہ بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ان ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کہا کہ حکومت کو نجکاری کی تجویز کو واپس لینا ہوگا۔

وہیں دوسری جانب سنگرش کمیٹی نے کہا ہے کہ بجلی محکمہ کی نجکاری اور فرنچائزی کے ذریعہ نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا تجربہ اترپردیش کے لیے نیا نہیں ہے اور یہ گریٹر نوئیڈا اور آگرہ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، تاہم اس طرح کے تجربات پورے ملک میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

پورانچل ودیوتھ وترن نگم میں نجکاری کا یہ تجربہ اب دہرایا جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں بجلی ملازمین میں غم و غصہ اور ناراضگی پائی جاتی ہے۔

محکمہ بجلی کے ملازمین نے بجلی کی نجکاری کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم ملازمین کی جانب سے کام کا بائیکاٹ اب بھی جاری ہے

خیال رہے کہ سمیتی کے کوارڈینیٹر امت کمار نے بتایا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی جب تک کہ اسے واپس نہیں لے لیا جاتا۔

بجلی ملازمین کی جگہ سیکٹر مجسٹریٹ کی تعیناتی محکمہ بجلی کے جوائنٹ ایمپلائز یونین کے بائیکاٹ اور تحریک کے پیش نظر ہوئی۔

ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے پورے ضلع میں سیکٹر بناکر سیکٹر مجسٹریٹ کی تعیناتی اور اس کے ساتھی افسران کو بھی محکمہ بجلی کے سٹاف انجینیئرز کے متبادل کے طور پر تعینات کیا ہے تاکہ ضلع میں بجلی محکمہ کے ملازمین کے کام کے بائیکاٹ اور احتجاج کے دوران پورے ضلع گوتم بود نگر میں بلا تعطل بجلی کی سپلائی ممکن ہو سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.