اس موقع پر کالج کی طالبہ ادیبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ اور جے این یو میں طلبا پر پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ ہم نے ان واقعات کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
کالج کے ایک اور طالب علم محمد مدثر نے کہا کہ ہم نے مودی کو وزیراعظم حکومت چلانے کےلیے بنایا تھا جبکہ موجودی حکومت آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی، تین طلاق اور بابری مسجد معاملہ میں ہم خاموش رہے کوئی احتجاج نہیں کیا لیکن اگر حکومت کی جانب سے آئین پر حملہ کیا جائے گا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
کالج طالبہ لوپا مدرا نے کہا کہ یہ حکومت فاشزم کے راستہ پر چل رہی ہے جبکہ مسلسل احتجاج کے باوجود کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی بات سننا ہے لیکن مودی حکومت آواز اٹھانے والوں کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔