ETV Bharat / state

بنگلہ دیش حکومت ہندوؤں کو تحفظ فراہم کرے: ڈاکٹر آنند کمار - etv bharat urdu news

بنگلہ دیش میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف راشٹریہ نرمان پارٹی کی جابب سے احتجاجی مظاہری کیا گیا۔

بنگلہ دیش حکومت ہندوؤں کو تحفظ فراہم کرے:ڈاکٹر آنند کمار

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 3:34 PM IST

بنگلہ دیش میں فرقہ وارانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے راشٹریہ نرمان پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر آنند کمار نے کہا کہ 12 سے 13 اکتوبر تک درگا پوجا کے موقع پر کومیلا سے شروع ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ اب بنگلہ دیش کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل چکی ہے۔ وہیں بنگلہ دیش کی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے خاموش تماشائی بننے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

بنگلہ دیش حکومت ہندوؤں کو تحفظ فراہم کرے:ڈاکٹر آنند کمار

انہوں نے کہا کہ کومیلا میں 13 اکتوبر کی صبح 10 بجے سے جھگڑا شروع ہوا۔ پولیس اہلکار تاخیر سے پہنچتے ہیں۔ تب تک سب کچھ ختم ہو چکا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ایک مورتی کے پاس قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے بعد تشدد بھڑک اٹھا جس کی وجہ سے لوگ بے قابو ہوگئے اور فسادات بھڑک اٹھے جس میں ہندوؤں کی املاک کا نقصان ہوا۔ لیکن وزیر اعظم شیخ حسینہ نے فوری مندورں کا دورہ کر کے زمہ داروں کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا تھا۔

راشٹرا نرمان پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے کناٹ پلیس میں بنگلہ دیش کے ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہاں موجود تمام ہندو بھائیوں اور بہنوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان واقعات میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کا کبھی حامی نہیں ہو سکتا: رویندر رینا

راشٹرا نرمان پارٹی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوؤں کی سلامتی کا مسئلہ بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ مضبوطی سے اٹھایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی یو این ایچ آر سی سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس موضوع پر UNHRC کی طرف سے کبھی کوئی بامعنی کوشش نہیں کی گئی۔ اس لیے انہیں ہندوؤں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی آگے آنا چاہیے۔

وہیں اس مظاہرے میں راشٹریہ نرمان پارٹی کے بانی ٹھاکر وکرم سنگھ، قومی نائب صدر ڈاکٹر کمار راجیش، قومی جنرل سکریٹری منوج گلاٹی، آریہ سماج کے سینئر اسکالر سوامی تپسوی جی سمیت دیگر نے شرکت کی اور سب نے بیک آواز بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہو رہے مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.