ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia پروفیسر نجمہ اختر کوجاسا نے تہنیت پیش کی - نجمہ اختر کو جاسا نے تہنیت پیش کی

جامعہ ملیہ اسلامیہ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف ایسو سی ایشن (جاسا)نے وزارت دفاع کی جانب سے کرنل کمانڈینٹ این سی سی کی اعزازی رینک کی سرفرازی پر وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو تہنیت پیش کی ہے۔اس سلسلے میں ایک تقریب نہرو گیسٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی تھی جس میں جامعہ کے اسٹاف واساتذہ نے شرکت کی۔

نجمہ اختر کوجاسا نے تہنیت پیش کی
نجمہ اختر کوجاسا نے تہنیت پیش کی
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 10:15 PM IST

نئی دہلی:یونیورسٹی کا غیر تدریسی عملہ مشین کے ان اہم آلات کی طرح ہوتاہے جو باہر سے دکھائی نہیں دیتے ہیں، لیکن جن کی کوششوں کے بغیر مشین موثر انداز سے اپنا کام نہیں کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے کرنل کمانڈین این سی سی کی اعزازی رینک کی سرفرازی پر منعقد تقریب میں کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کا غیر تدریسی عملہ جو ملازمت سے سبکدوش ہوچکاہے انہیں جامعہ کے تئیں ان کی بیش قیمت خدمات کے لیےوائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ’عزت افزائی کے لیے میں جاسا کی شکر گزار ہوں لیکن میں اتنا ضرور کہوں گی کہ یہ میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پوری جامعہ برادری کی حصولیابی ہے‘۔

پروفیسر نجمہ اخترنے مزید کہاکہ ’یونیورسٹی کا غیر تدریسی عملہ مشین کے ان اہم آلات کی طرح ہوتاہے جو باہر سے دکھائی نہیں دیتے لیکن جن کی کوششوں کے بغیر مشین موثر انداز سے اپنا کام نہیں کرسکتی ہے۔یونیورسٹی نئی نئی کامرانیوں کی تاریخ رقم کررہی ہے اور یہ سب کچھ یونیورسٹی کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اجتماعی کوششوں کے طفیل ممکن ہوسکا ہے۔“ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو وزارت دفاع کی جانب سے کرنل کمانڈینٹ این سی سی کی اعزازی رینک سے سرفراز کیا تھا۔

مزید پڑھیں:NIRF Ranking 2022: این آئی آر ایف رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تیسرا مقام حاصل کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.