قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کی اساتذہ کی تنظیم دہلی ٹیچرس ایسوسی ایشن (ڈی ٹی اے) کا اجلاس آج پارٹی کنوینر اور کابینہ وزیر گوپال رائے کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں تنظیم کی توسیع کرتے ہوئے کابینہ کے وزیر اور تنظیم کوآرڈینیٹر گوپال رائے نے پروفیسر ہنس راج سمن کو ڈی ٹی اے کا نیا انچارج مقرر کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر آشا جسل، ڈاکٹر نریندر پانڈے، ڈاکٹر منوج کمار سنگھ، ڈاکٹر راجیش راؤ، مسٹر کیدارناتھ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ پروفیسر ہنسراج 'سمن' دہلی یونیورسٹی سے وابستہ سری اروبیندو کالج کے ہندی شعبہ میں سینیئر استاد ہیں اور نان کالججیٹ سینٹر کے انچارج ہیں۔
خیال رہے کہ وہ سنہ 2015 سے 17 اور 2017 سے 19 تک دہلی یونیورسٹی کے اعلیٰ ادارہ، اکادمک کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ پروفیسر سمن نے دہلی یونیورسٹی کی کئی کمیٹیز داخلہ کمیٹی، تقرریوں اور پرموشن کمیٹی، میڈیکل کمیٹی، فنکشن کمیٹی، سلیبس کمیٹی میں بھی خدمات انجام دی ہیں، اس کے علاوہ پروفیسر سمن اس وقت ڈی یو کی ٹاسک فورس کمیٹی کے رکن ہیں۔
انہیں قومی سطح پر ٹیچر ایوارڈ اور متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، اتنا ہی نہیں انہیں دہلی حکومت کا ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ بھی دیا چکا ہے۔
پروفیسر سمن نے اپنی تقرری کے موقع پر کہا کہ ان کی پہلی ترجیح اساتذہ کے مفادات کے لیے کام کرنا ہے۔
دہلی حکومت کے تحت فنڈڈ 28 کالجز میں اساتذہ کی مستقل تقرری، ترقی کے علاوہ، 20 سے زیادہ کالجز میں پرنسپل اور لائبریرین کی تقرری کے لیے پہلی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دہلی حکومت کی گورننگ باڈی قائم نہ ہونے والے کالجز میں گورننگ باڈی قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس میں وہ حکومت کی مکمل حمایت کریں گے۔
پروفیسر سمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈی ٹی اے کے ایگزیکٹو کے اراکین کے ساتھ بیٹھ کر اساتذہ، عملہ اور طلبا کے مفادات کے لیے مستقبل کا ایجنڈا تیار کریں گے۔
طلبا، اساتذہ اور عملے کو ڈی ٹی اے سے جوڑنے اور حکومت کی پالیسیز سے واقف کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔