مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 45299 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ریکوری ریٹ بڑھ کر 40.32 فیصد ہو گیا ہے۔ ابھی تک 2615920 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہیں۔ کل 103532 نمونوں کی جانچ کی گئی تھیں۔ ملک میں اس وقت کورونا کی جانچ میں 391 سرکاری اور 164 نجی شعبے کی تجربہ گاہیں مصروف ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی وزارت اور نیشنل سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول و ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے برادری پر مبنی سیرو سروے کرا رہا ہے تاکہ بھارتی آبادی میں کووڈ-19 انفیکشن کی سطح کو معلوم کیا جا سکے۔
ملک میں کورونا سے نمٹنے کے لیے 3027 کووڈ-19 کے لیے وقف ہسپتالوں، کووڈ ہیلتھ مراکز اور 7013 کووڈ کیئر سینٹرز کی شناخت کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ 2.81 لاکھ آئسولیشن بیڈ اور 31250 سے زیادہ آئی سی یو بستروں اور 11387 آکسیجن بیڈز کو پہلے ہی کووڈ کے لیے وقف ہسپتالوں اور کووڈ ہیلتھ سنٹرز میں نشان زد کیا جاچکا ہے۔ مرکزی حکومت کورونا وبا کو قابو کرنے کے لیے ہر سطح پر وبائی مرض کے ماہرین کی صلاح لے رہی ہے۔